ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں کوروناوائرس کے 69 مثبت معاملے درج ہوچکے ہیں جبکہ چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ریاستی حکومت لاک داؤن کے بعد بھی ڈاکٹرز کی تقرری کا کام شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ شہر احمد آباد میں 23 مثبت واقعات درج کیے گئے ہیں اور تین ہلاک ہوئے ہیں۔ ایسے میں موجودہ حکومت کورونا وائرس اور میڈیکل ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے احمدآباد میونسپل کارپوریشن شہری ہیلتھ سوسائٹی نے 354 میڈیکل اور 354 پیرا میڈیکل سٹاف کی عارضی تقرری کرنے عمل شروع کیا ہے۔
اسی ضمن میں لاک ڈاون کے دوران یہاں پر آنے والے واک انٹرویو کے لیے امیدواروں کی کثیر تعداد نظر آئی ہے۔
اپر اے ایم سی کوروناوائرس سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم ڈاکٹرز کی تقرری کا عمل شروع ہوچکا ہے، احمدآباد ہیلتھ بلڈنگ میں ڈاکٹرز کی براہ راست تقرری کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ یہ فیصلہ احمدآباد میونسپل کمشنر وجے نہرا نے ریاستی حکومت کی منظوری کے بعد لیا گیا تھا، تاہم موصولہ اطلاع کے مطابق یہ تقرریاں احمدآباد کے گیتا مندر روڈ پر واقع ہیلتھ بلڈنگ میں کی جارہی ہیں، جس کے لیے انٹرویو دینے کے لیے ڈاکٹرز پہنچ رہے ہیں، جس میں 350 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کی ضرورت ہے۔
اس تعلق سے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ایک اشتہار بھی جاری کیا ہے، یہ عارضی تقرری ضرورت کے مطابق احمد آباد ہسپتال اور شہری صحت مرکز میں کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ تقرری محض عارضی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ خاص طور پر ریاست میں پھیلے کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے زیادہ سے زیادہ ڈاکٹرز کو اس میدان میں ملازمت دینا شروع کیا ہے۔