اتر پردیش کے ہاتھرس میں گزشتہ دنوں والمیکی برادری کی ایک لڑکی کے ساتھ ہوئے جنسی زیادتی اور قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا، اس پورے معاملے نے ملک کی روح کو ہلاکر رکھ دیا۔اس معاملے کے خلاف احمدآباد کے آر ٹی او سرکل کے قریب بڑی تعداد میں کانگریس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ہاتھرس جنیسی زیادتی کے معاملے پر آج پورا ملک سڑکوں پر اترتا نظر آ رہا ہے ایسے میں گجرات کانگریس کی جانب سے احمدآباد میں ستیہ گرہ پروگرام رکھ کر جم کر اس معاملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر متاثرہ کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔اس احتجاج کے دران پولس نے کانگریس کے تمام کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔
اس تعلق سے ایم ایل اے عمران کھیڑا والا نے کہا کہ ہاتھرس معاملے پر اتر پردیش حکومت نے راہل گاندھی جی اور پرینکا گاندھی جی کے ساتھ بدسلوکی کر انہیں گرفتار کیا اور ان پر بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا گیا، جو بالکل غلط اور غیرقانونی ہے۔ ہاتھرس معاملے پر انصاف کی مانگ کرنے کے لیے آج ہم نے ستیہ گرہ کیا تو احمدآباد پولس نے ہمیں بھی گرفتار کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انصاف کی مانگ کرنے والوں کو جیل میں بھرنا چاہتی ہے اور گنڈوں کو کھلے عام گھومنے دے رہی ہے۔ہم سبھی چاہتے ہیں کہ ہاتھرس جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کے اہل خانہ کو انصاف ملنا چاہئے۔