احمد آباد: گجرات کے بناسکانٹھا ضلع کے دانتا حلقے سے کانگریس کے موجودہ ایم ایل اے اور پارٹی کے امیدوار کانتی بھائی کھراڑی مل گئے ہیں۔ اتوار کی دیر شام ان پر مبینہ حملہ ہوا جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بناسکانٹھا پولیس نے کھراڑی کی تلاش شروع کردی تھی۔ گجرات کانگریس کے ورکنگ صدر جگنیش میوانی نے سب سے پہلے پارٹی کے امیدوار پر حملہ اور لاپتہ ہونے کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ Attack On Congress MLA
وہیں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے آدیواسی رہنما اور دانتا اسمبلی حلقہ سے امیدوار کانتی بھائی کھراڑی پر بی جے پی کے غنڈوں نے جان لیوا حملہ کیا ہے اور وہ لاپتہ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ بھاجپا سن لیں نہ ڈرے ہیں نہ ڈریں گے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ Attack On Congress MLA
کانگریس کے دانتا حلقہ کے امیدوار کانتی کھراڑی نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ افسوسناک ہے۔ میں الیکشن سے متعلق اپنے حلقہ میں جا رہا تھا۔ میں نے دیکھا کہ وہاں کا ماحول گرم ہے تو میں نے وہاں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ Attack On Congress MLA
کانگریس کے دانتا حلقہ کے امیدوار کانتی کھراڑی نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ افسوسناک ہے۔ میں اپنے حلقے میں جا رہا تھا۔ میں نے دیکھا کہ وہاں کا ماحول گرم ہے تو میں نے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ کانگریس کے دانتا حلقہ کے امیدوار کانتی کھراڑی نے کہا کہ جب ہماری کار واپس آرہی تھی تو کچھ کاروں نے ہمارا پیچھا کیا۔ بی جے پی امیدوار (دانتا حلقہ سے) لاٹو پارگھی اور دیگر 2 افراد ہتھیار اور تلواروں کے ساتھ آئے۔ ہم نے سوچا کہ بھاگ جانا چاہیے، ہم 10-15 کلومیٹر بھاگے اور 2 گھنٹے تک جنگل میں رہے۔Attack On Congress MLA
یہ بھی پڑھیں : Gujarat Assembly Election 2022 بی جے پی امیدوار پیوش پٹیل کی کار پر حملہ، شیشے ٹوٹنے سے سر میں چوٹ لگی