ETV Bharat / state

Ahmedabad Municipal Corporation: احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے بجٹ کے تعلق سے کانگریس رہنماؤں کی پریس کانفرنس

احمد آباد میں اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے احمدآباد کے مختلف کاموں کے لئے 334 کروڑ روپے کے بجٹ میں ترمیم و اضافہ کے ساتھ 9141 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔

احمد آباد میں کانگریس رہنماؤں کی پریس کانفرنس

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 7:32 PM IST

احمدآباد میونسپل کارپوریشن Ahmedabad Municipal Corporation کے ذریعے پیش کیا گیا کارپوریشن بجٹ میں کانگریس کی جانب سے ترمیم کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اپوزیشن لیڈر شہزاد خان نے 334 کروڑ کے روپے کے بجٹ میں ترمیم کے ساتھ 9141 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔

احمد آباد میں کانگریس رہنماؤں کی پریس کانفرنس

دراصل بی جے پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بتیش باروٹ نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے سال 2022-23 کے لیے 8807 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا تھا، تو وہیں اپوزیشن لیڈر آزاد خان پٹھان نے 334 کروڑ روپے کے اضافے کے ساتھ 9141 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔

اس تعلق سے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے احمدآباد کے مختلف کاموں کے لئے ترمیمی بجٹ بنایا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ احمدآباد اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو موبائل انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کی جائے، بی جے پی نے بجٹ میں خواتین کے لیے صرف 21 پنک ٹوائلٹس رکھی ہے، لیکن کانگریس میں ہر وارڈ میں پنک ٹوائلٹس کی تجویز پیش کی ہے۔ کانگریس پارٹی کے ذریعے تجویز کردہ اصلاحات کو بی جے پی کے سامنے پیش کرنے اور شفافیت کے ساتھ انجام دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپکٹ فیس کے قوانین پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے اور اسے آسان بنانا چاہیے، شہر میں بہت سے مذہبی مقامات کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شہر کے مختلف مقامات جیسے آشرم روڈ، ایس جی ہائی وے ،آنند نگر روڈ ریلیف روڈ سے کالوپور بریج جیسی 10 جگہ پر ایکسلیٹر فٹ بریج بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ان تمام کام کے لیے کارپوریشن کو مزید 334 کروڑ کی ضرورت ہے جسے ترمیم و اضافہ کرکے پورا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.