گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ اس سے گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 8000 سے زائد نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک اضافہ ہوا ہے۔
گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5000 کو تجاوز کر چکی ہے۔ گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں، 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 8152 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 326394 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3023 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 44298 ہے۔ اس میں سے 267 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں، 44031 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 2631، سورت میں 1551، وڑودرا میں 348، گاندھی نگر میں 68، بھاونگر میں 102، بناس کانٹھا میں 103، راج کوٹ میں 698، سریندر نگر میں 72، پاٹن میں 82، جام نگر میں 188، مہسانہ میں 249 اور کچھ میں 81 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔