ریاست گجرات میں کورونا وائرس سے حالات بے قابو ہوتے جا رہا ہے کیونکہ گجرات میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3522 ہوگئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1335 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 147951 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 127923 ہوگئی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1266 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 16487 معاملے ایکٹیو ہیں ان میں سے 81 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 16506 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
خیال رہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 4858505 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 176 احمدآباد میں 169 وڈودرا میں 82 گاندھی نگر میں 24 بھاونگر میں 18 بناس کانٹھا میں 31 راج کوٹ میں 88 سریندر نگر میں 24 پاٹن میں 23 امریلی میں 34 جام نگر میں 65 اور مہسانہ میں 39 جبکہ کَچھ میں 20 معاملے درج ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 14.11 فیصد، تاہم شفایابی کی شرح 84.34 فیصد ہے، جبکہ اموات کی شرح 1.55 فیصد بتائی جارہی ہے۔