تمام طرح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ وجے روپانی خود احمد آباد ایئرپورٹ پہنچے اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوارن انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'تمام تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں، ایسے میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سابرمتی آشرم کا دورہ کریں گے یا نہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے کہا کہ 'یہ فیصلہ اب وہائٹ ہاؤس میں کیا جائے گا، ٹرمپ کو کہاں جانا ہے اور کہاں نہیں، اس کا پتہ آج شام تک چلے گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سابرمتی آشرم جائیں گے یا نہیں۔'
وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے مزید کہا کہ پہلی بار واشنگٹن سے سیدھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ احمدآباد آنے والے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کو لے کر ہر طرح کی تیاریاں کی جارہی ہیں، سخت سکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
کسی کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے بھی اچھے انتظامات کئے گئے ہیں تاہم اس روڈ شو الگ الگ طریقہ ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے اور لاکھوں کی تعداد میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا استقبال نمستے ٹرمپ کر کیا جائے گا۔
یہ بڑی خوشی کی بات ہے کی ایشیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم احمد آباد میں بن کر تیار ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی اور ٹرمپ کرنے والے ہیں، جس کا ہم بے صبری سے انکا انتظار کر رہے ہیں۔