وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمدآباد میں آج نصف شب سے اچانک دوا اور دودھ کے علاوہ سبھی دکانوں کو بند کرنے کے سرکاری حکم کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے نئے انچارج کمشنر مکیش کمار نے اچانک یہ حکم جاری کردیا کہ آج نصف شب سے 15مئی کی صبح چھ بجے تک دودھ اوردوا کے علاوہ کوئی بھی دوکان نہیں کھلے گی۔
![احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے نئے انچارج کمشنر مکیش کمار نے اچانک یہ حکم جاری کردیا کہ آج نصف شب سے 15مئی کی صبح چھ بجے تک دودھ اوردوا کے علاوہ کوئی بھی دوکان نہیں کھلے گی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6847393_ldd_0605newsroom_1588773985_845.jpg)
اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پرتعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور 270 اور وبائی امراض ایکٹ 1897 کی دفعہ تین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری سطح کے افسر اور احمد آباد کی صورت حال کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے خصوصی افسر بنائے گئے راجیو گپتا نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے لیے مشکل ہے لیکن ہر کیس کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کہا کہ پھل اور سبزی فروخت کرنے والے اور کیرانے کی دوکانوں سے منسلک 25 فیصد افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں اور یہ لوگ سپر اسپریڈر بن گئے ہیں۔ ایسے میں ان کا مکمل ٹیسٹ اور احتیاطی تدابیر کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے۔
![قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پرتعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور 270 اور وبائی امراض ایکٹ 1897 کی دفعہ تین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kn-hbl-10-corona-flower-av-7208089_06052020193356_0605f_1588773836_143.jpg)
اس دوران اچانک کیے گئے اس فیصلے سے لمبے وقت سے لاک ڈاؤن میں رہنے والے عوام میں افراتفری مچ گئی۔
لوگ کیرانے اور سبزی کی دوکانوں کی طرف دوڑ پڑے اور وہاں دیکھتے ہی دیکھتے کافی بھیڑ جمع ہوگئی لہٰذا ایسی دوکانوں میں سے کئی کو بند کرنا پڑ۔
تقریباً 70 لاکھ نفوس پر مشتمل اس شہر کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن نفاذ اور اِس افراتفری کی وجہ سے پوری طرح تباہ ہوگیا۔ رکن پارلیمنٹ کریٹ سولنکی تک کو لاک ڈاؤں کے حکم سے متعلق کئی نکات کی جانکاری نہیں تھی۔
![عوام کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ پٹرول پمپ بند رہیں گے یا کھلیں گے، بینک بھی ریڈ زون توسیع میں بند رہیں گے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/coronann_0605newsroom_1588775271_947.jpg)
عوام کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ پٹرول پمپ بند رہیں گے یا کھلیں گے، بینک بھی ریڈ زون توسیع میں بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ گجرات میں اب تک 6600 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 390 اموات ہوئی ہیں، سب سے زیادہ متاثر احمدآباد شہر میں 4700 سے زائد کیسز ہیں اور298 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
احمدآباد شہر کے انتہائی متاثر پرانے حصے کو نئے حصے سے جوڑنے والی سابرمتی ندی کے سات میں سے پانچ پل پہلے ہی بند کردیے گئے ہیں۔
غور طلب ہے کہ نئے حکم میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے سبزی اور کیرانے کی دوکانیں بھی کل سے بند رہیں گی۔