دراصل سابر کانٹھا کے ہمت نگر رام نومی کے موقع پر نکالے گئے جلوس پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔ اسی علاقے میں آج انتظامیہ نے بلڈوزر چلایا، جس میں ہنگامی طور پر غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کا کام کیا گیا۔ بہت سے مقامات پر نوٹس ملنے کے بعد ہی سے لوگوں نے خود ہی اپنی اپنی دکانیں اپنے ہاتھ سے منہدم کی اور خود ہی غیر قانونی قبضے ہٹانا شروع کر دیے اور اس کے بعد انتظامیہ کی طرف سے بلڈوزر آنے کے بعد علاقے کے تمام مقامات میں موجود غیر قانونی قبضہ کو ہٹایا گیا۔ اس کارروائی کے دوران سٹی سروے افسر اور انتظامیہ کے لوگ موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Khambhat Violence: کھمبات تشدد معاملہ میں پولییس پر یکطرفہ کاروائی کرنے کا الزام
واضح رہے کہ دس اپریل کو سابر کانٹھا کے ہمت نگر رام نومی کے رن وشو ہندو پریشد کے زیراہتمام جلوس نکالا گیا تھا اور جلوس پر پتھراو ہوا، جس کے بعد بڑی تعداد میں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔ مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑیوں سمیت کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی، پولیس مسلسل ملزمان کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔ اس تشدد میں ایس پی سمیت ایک درجن پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔