ETV Bharat / state

Pakistani Fisherman in Kutch Gujarat بھارتی سمندری حدود میں پاکستانی ماہی گیر گرفتار - گجرات کے سرکریک میں پاکستانی ماہی گیر گرفتار

بی ایس ایف نے گجرات کے سر کریک کے علاقے سے ایک پاکستانی ماہی گیر کو کشتی کے ساتھ پکڑ لیا۔ جانچ ایجنسیاں پکڑے گئے ماہی گیر سے پوچھ گچھ کر ہی ہیں۔ BSF Apprehends Pak fisherman on Indian side of Sir Creek

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 1:09 PM IST

کَچھ: بی ایس ایف کی ایک ٹیم نے بھارتی سمندری حدود میں پاکستانی سرحد کے قریب سر کریک کے علاقے میں مشتبہ سرگرمیاں دیکھیں۔ مشکوک نقل و حرکت کو دیکھ کر بی ایس ایف کے اہلکار فوری طور پر موقعے پر پہنچ گئے اور سر کریک کے قریب ایک پاکستانی ماہی گیر کو لکڑی کی ایک کشتی کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ گرفتار پاکستانی ماہی گیر کی شناخت محمد خمیسہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کی عمر 50 سال ہے۔ جانکاری کے مطابق کہ وہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں شاہبندر کا رہائشی ہے۔ بی ایس ایف کے اہلکار پاکستانی کشتی اور پاکستانی ماہی گیر سے تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Fishermen Released From Pakistan پاکستان کی جیل میں بند ایک سو اٹھانوے ماہی گیر پہنچے گجرات

قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ قبل بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک 30 سالہ پاکستانی شہری کو پرندے سمیت ہندوستانی سمندری حدود سے بھگا دیا تھا جو پرندوں کی مدد سے کیکڑے پکڑنے کے لالچ میں کچے کی سمندری سرحد میں داخل ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے بیچ سمندری حدود مکمل طور پر واضح نہ یا کھبی کبھار زیادہ مچھلیوں کی لالچ میں دونوں ملکوں کے ماہی گیر اکثر سرحد عبور کر جاتے ہیں اور دونوں طرف کی سکیورٹی ایجنسیوں انہیں پکڑ کر دراندازی کے الزام میں گرفتار کر لیتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.