ETV Bharat / state

Blood Donation Camp in Ahmedabad احمد آباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 3:31 PM IST

زین العابدین انصاری کے یوم پیدائش کے موقع بلڈ ڈونیشن کیمپ اور میڈیکل چیک اپ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ Blood Donation Camp Organized in Ahmedabad

Blood Donation Camp in Ahmedabad
احمد آباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ
احمد آباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

احمد آباد: گجرات کے شہر احمدآباد میں انصاری وکاس چیریٹیبل ٹرسٹ اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی احمدآباد ڈسٹرکٹ برانچ کے ہاہمی اشتراک سے بی جے پی اقلیتی سیل گجرات کے جنرل سکریٹری زین العابدین انصاری کے یوم پیدائش کے موقع پر شہر کے وٹوہ علاقے میں بلڈ ڈونیشن کیمپ اور میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انصاری وکاس چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر مفیض احمد انصاری نے کہا کہ 'آج میرے بھائی زین العابدین انصاری کا یومِ پیدائش ہے جو مختلف طریقوں سے منایا جا رہا ہے۔ ایسے میں ہم نے انصاری وکاس چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ و میڈیکل کیمپ کا اہتمام کر کے ان کا جنم دن منایا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا اور 50 سے زیادہ لوگوں نے خون کا عطیہ کیا جسے ہم ریڈ کراس سوسائٹی کو دے کر ضرورت مندوں تک پہنچائیں گے۔ BJP Minority Cell

اس موقع پر بی جے پی اقلیتی سیل گجرات کے جنرل سکریٹری زین العابدین انصاری نے کہا کہ انصاری وکاس چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے مفیض انصاری اور ان کی ٹیم نے اپنے انداز میں لوگوں کو فیض پہنچانے اس کے لیے میڈیکل کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا جس سے کافی لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے یہاں سے مفت میں دوائیاں بھی لی۔ انہوں نے کہا کہ میرے یوم پیدائش پر ایک نئی شروعات کی گئی ہے اس لیے میں یہاں کے آرگنائزر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Birthday مودی کی سالگرہ پر خون کے عطیہ کا عالمی ریکارڈ

وہیں بلڈ ڈونیشن میں آنے والی ریڈ کراس سوسائٹی کی کاؤنسلر میرا بین پنچال نے کہا کہ دنیا بھر میں ریڈ کراس سوسائٹی کا نام بہت ہی زیادہ مشہور ہے، ریڈ کراس سوسائٹی بہت ہی اچھے طریقے سے کام کرتی ہے اور ریپلیسمنٹ کے بغیر ہر ایک ضرورت مند کو خون دیا کرتی ہے، جس کے لیے ریڈ کراس کو کافی مرتبہ ایوارڈز بھی مل چکے ہیں اور ہم لوگ زیادہ سے زیادہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کرکے خون کو ضرورت مندوں تک پہنچاتے ہیں جس سے لوگ صحت یاب بھی ہوتے ہیں اور لوگوں کی جانیں بچ جاتی ہیں۔ اسی طرح آج بھی میڈیکل کیمپ اور بلڈ ڈونیشن کیمپ میں لوگوں نے آکر اپنے خون کا عطیہ اور اپنا چیک اپ کروایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.