ETV Bharat / state

احمدآباد: اردو اسکول میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد - بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام ہوتا رہے

ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے پیش نظر باپو نگر اردو اسکول میں سوسائٹی فار برائڈ فیوچر، شاہین ہیلتھ اینڈ ہایجین سوسائٹی، راہ فاونڈیشن اور لبیک فاونڈیشن کی جانب سے تھیلیسیمیا اور کینسر کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کرنے کے لئے ایک کیمپ منعقد کیا گیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ
بلڈ ڈونیشن کیمپ
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 12:05 PM IST

Updated : Jun 14, 2021, 1:40 PM IST

انسانی جسم میں خون کا ہونا بہت ضروری ہے اور خون کی کمی کے باعث لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں، خون کی سب سے زیادہ ضروت تھیلیسیمیا اور کینسر کے مریضوں کو ہوتی ہے، اس سلسلے میں احمدآباد کے باپونگر اردو اسکول میں مختلف تنظیموں نے مشترکہ طور پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کر کے 251 یونٹ خون کی بوٹل مستحق مریضوں تک پہنچانے کا کام کیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ

اس سلسلے میں شاہین ہیلتھ اینڈ ہائجین سوسائٹی کے چیئرمین شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ خون کی اشد ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سوسائٹی فار برائڈ فیوچر، شاہین ہیلتھ اینڈ ہائجین سوسائٹی، راہ فاونڈیشن اور لبیک فاونڈیشن نے مشرکہ طور پر ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا۔

اس موقع پر لوگوں نے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے احمدآباد کے مئیر کریٹ پرمار اور دیگر کانگریس کے کاونسلرز نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر احمدآباد کے مئیر کریٹ پرمار نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کے لیے باپو نگر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کرکے کافی نیک کام کیا ہے، یہاں لوگ بڑے جوش و خروش سے جمع ہو کر خون کا عطیہ کر رہے جو کافی خوشی کی بات ہے۔

وہیں گومتی پور کے کاونسلر اقبال شیخ نے اس موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کرنے والی تمام تنظیموں کے اراکین اور خون عطیہ کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جو تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کو خون نہیں ملتا ان کے لیے یہاں خون کا عطیہ کیا جا رہا ہے، یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسی طرح سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام ہوتا رہے اور ضرورت مندوں تک خون پہنچتا رہے۔

Last Updated : Jun 14, 2021, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.