ETV Bharat / state

پرمود ساونت نے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا - Pramod Sawant

گوا اسمبلی کے اسپیکر پرمود ساونت نے تقریبا 2 بجے رات ریاست کے وزارت اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

پرمود سانٹ
author img

By

Published : Mar 19, 2019, 3:12 AM IST

منوہر پاریکر کے بعد پرمود ساونت کو ریاست گوا کا نیا وزیراعلی بنایا گیا ہے۔ پیر کے روز تقریبا 2 بجے ریاست کے گورنر مردولا سنہا نے انھیں وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا۔

ریاست گوا راج بھون میں منعقد حلف برداری کی تقریب میں سودن دھاولیکر اور وجے سردیسائی سمیت 11 وزرا کو بھی حلف دلایا گیا۔

دھاولیکر مہاراشٹر وادی گومانتا پارٹی (ایم جی پی) سے تعلق رکھتے ہیں اور مسٹر سردیسائی گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے صدر ہیں۔

وزیراعلی کے عہدے کی حلف برداری کے بعد پرمود ساونت نے کہا کہ میں اپنے تمام اتحادی پارٹیوں کا خیال رکھوں گا اور منوہر پاریکر کے باقی ماندہ مکمل کرنے کی حتی الامکان کوشش کروں گا۔

ایم جی پی اور جی ایف پی گوا میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں اتحادی پارٹیاں ہیں اور دونوں ہی جماعتوں کے تین تین رکن اسمبلی ہیں۔جی ایف پی کے تینوں ہی رکن اسمبلی ریاستی حکومت میں وزیر ہیں جبکہ ایم جی پی کے دو رکن اسمبلی وزیر اور ایک رکن اسمبلی گوا اسٹیٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر ہیں۔

اس سے پہلے بی جے پی کے لیڈروں نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ میں وزیراعلی کے عہدے کے لیے ساونت کے نام کی تجویز رکھی تھی۔ ایم جی پی اور جی ایف پی نے اپنی پارٹیوں سے دو نائب وزیراعلی کے عہدہ کی مانگ کی۔ریاست کی اتحادی حکومت کو بچائے رکھنے کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ تین آزاد اراکین اسمبلی کی حمایت نہایت اہم ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.