احمدآباد: گجرات کے احمدآباد شہر کے وٹوہ علاقے میں واقع بی بی تالاب چار راستے کا نام بدل کر بی جے پی حکومت سدبھاونا چوک رکھنے کے لیے کوشاں ہے جس کے خلاف اپوزیشن لیڈر شہزاد خان نے احمدآباد کے میئر کریٹ پرمار کو ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ BJP wants to change name of talab Char Rasta in Ahmedabad
اس تعلق سے احمدآباد شہر کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ 'جب جب الیکشن آتے ہیں بی جے پی کے ذریعے نام تبدیل کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔ ایسے میں احمدآباد شہر کے وٹوہ علاقے میں موجود بی بی تالاب چار راستے کا نام جو حضرت قطب عالم سرکار کی صاحبزادی کے نام پر تقریبا سات سو سال پہلے رکھا گیا تھا، اسے اب بدلنے کی سازش کی جارہی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہم نے احمدآباد شہر کے میئر کو ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی وکاس کے کاموں کو چھوڑ کر ہندو مسلم کے نام پر چناؤ لڑنے کی تیاری کررہی ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ اگر بی بی تالاب چار راستے کا نام تبدیل کیا تو کانگریس پارٹی سڑکوں پر اتر کر بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔ BJP wants to change name of talab Char Rasta in Ahmedabad
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے اس معاملے پر آواز اٹھانے کے بعد احمدآباد شہر کے میئر کریٹ پرمار نے فی الحال بی بی تالاب چار راستے کا نام تبدیل کرنے کے معاملے کو ملتوی کردیا ہے۔