ETV Bharat / state

Iftar Party In Ahmedabad احمدآباد کے وٹوہ میں زین العابدین انصاری کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام - ریاست گجرات میں ماہ رمضان المبارک

احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں بی جے پی مائنوریٹی سیل کے جنرل سیکرٹری زین العابدین انصاری کی جانب سے ختم قرآن کے موقع پر قومی اتحاد اور بھائی چارہ کی مثال پیش کرتے ہوے ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔BJP Minority Cell Vatva Organize Iftar Party

احمدآباد کے وٹوہ میں زین العابدین انصاری کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 5:10 PM IST

احمدآباد کے وٹوہ میں زین العابدین انصاری کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

احمدآباد:ریاست گجرات میں ماہ رمضان المبارک کے موقع پر افطار پارٹیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔احمدآباد کے وٹوہ میں بی جے پی اقلیتی سیل کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

بی جے پی مائنوریٹی سیل کے جنرل سیکرٹری زین العابدین نے کہا کہ میں سب سے پہلی امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہماری انگور فروٹس کمپنی میں ہر سال تین پارے کی تراویح ہوتی ہے۔ ایسے میں ختم تراویح کے موقع پر تمام نمازیوں کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ افطار پارٹی کے موقع پر بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کی مثال پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ملک ہندوستان کی ترقی اور امن امان کے لئے دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر گجرات حج کمیٹی کے چیرمین اقبال سید نے کہا کہ ماہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے۔ اس میں روزے فرض کئے گئے۔ اس ماہ میں ہم جتنی بھی عبادت کرتی ہیں وہ کم ہے۔ہمیں اللہ کی عبادت میںمصروف ہو جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:Gujarat Haj Quota 2023 گجرات میں سفر حج کے لیے 8901 افراد کا انتخاب

ان کا کہنا ہے کہ زین العابدین انصاری کی جانب سے بہت ہی شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیاہے۔ ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مقامی کاونسلر شوشیل راجپوت نے کہا کہ وٹوہ علاقے میں زین العابدین انصاری ہر سال قومی اتحاد کے ساتھ افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے تمام پروگرام و خوشی غم میں شریک ہوتے ہیں ۔ہم یہاں سے ملک میں بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں اور سبھی کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.