بتا دیں کہ کانگریس نے بھی گجرات کے لیے چار امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ ان نشستوں پر 21 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔
واضح رہے کہ بی جے پی نے گجرات قانون ساز اسمبلی کے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے چھ امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ الدیش ٹھاکر کو راڈن پور اسمبلی حلقہ سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ تھراڈ اسمبلی سے جیوراج بھائی جگت بھائی پٹیل، کھیرالو سے اجمل بھائی والا جی ٹھاکر، بائید سے دھول سنگھ جھالا، امراویواڑی سے جگدیش بھائی پٹیل اور لونا ولا سے جگنیش بھائی سیوک کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
تو وہیں کانگریس کمیٹی نے گجرات ضمنی انتخابات کے لیے اب تک چار سیٹوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں تھراڈ سے گلاب سنگھ پیرا بھائی راجپوت، بائید سے پٹیل جسو بھائی شیوا بھائی، امرائیواڑی سے دھرمیندر بھائی شانتی لال پٹیل، لونا ولا سے چوہان گلاب سنگھ سوم سنگھ کو میدان میں اتاراہ ہے
ان سبھی کے امیدواری فارم بھرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کا ڈنکا کہاں کہاں بجتا ہے اور کانگریس اپنی کھوئی ہوئی امیج کو واپس حاصل کر پاتی ہے یا نہیں۔