گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات دینے والے تمام طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'طلبا بے فکر ہو کر امتحانات دیں، فکر کرنے سے امتحان کے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے۔ زندگی میں بہت سے امتحانات دینے ہوں گے، اعتماد کے ساتھ دئے گئےامتحان سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے'۔
واضح رہے کہ آج صبح دس بجے سے دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو چکے ہیں تین گھنٹے کے درمیان تمام طلبا کو اپنے سوالات کا جوابات لکھنا ہے،معلومات کے مطابق گجرات میں اس سال 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات میں 17.53 لاکھ طلبا شامل ہو رہے ہیں۔
امتحانات کے پیش نظر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔