احمدآباد:مدھیہ پردیش کے بعد گجرات کے عازمین حج نے سعودی عرب میں مناسب سہولیات فراہم نہیں کئے جانے کی شکایت کی ہے۔ گجرات کے وڈودرا، داہود ،گودھرا کے عازمین حج کو بھی سعودی عرب میں دیئے گئے ہوٹل میں بدنظمی سے پریشان حال ہیں۔ ان کی سننے والا وہاں کوئی نہیں ہے۔ گجرات سے 9 ہزار سے زائد عازمین سفر حج پر جا رہے ہیں۔ ایسے میں سفر حج پر پہنچے کے بعد وڈودرا کے عازمین نے ایک ویڈیو میں اپنی پریشانی ریکارڈ کر مدد کی گوہار لگائی۔اس ویڈیو میں عازمین نے کہا کہ میں گجرات حج کمیٹی کی جانب سے وڈودرا سے سفر حج پر آیا ہوں یہاں میرے داہود گودھرا وڈودرا کے دوسرے ساتھی بھی موجود ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہم لوگوں کو جس بلڈنگ میں رکھا گیا ہے۔ اس میں ہم جب سے آئے ہیں۔اس وقت سے اس بلڈنگ میں ہم پریشان حال ہے۔ اس بلڈنگ میں ہمارے لیے کسی طرح کی فیسلٹی نہیں دی گئی ہے ہمارا کوئی سننے والا بھی نہیں ہے اور نہ ہی ہماری کوئی پریشانی کو دیکھنے والا ہے اور نہ ہی کوئی پوچھنے آتا ہے کہ آپ کو کیا تکلیف ہے اور کیا ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے دوسروں کی بلڈنگ جا کر چیک کرے تو کہاں پر سب کے پاس پرسنل فریج کا بار واشنگ مشین اٹیج ٹوائلٹ باتھروم بھی روم گئی ہے لیکن ہماری 235 نمبر کی بلڈنگ میں 20 لوگوں کے درمیان صرف ایک یا دو ٹوائلٹ لیٹ موجود ہے۔ اس کی وجہ سے ہمیں ٹوائلٹ یا باتھ روم جانے میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ پانچ روم کے درمیان میں ایک ہی کچن ہے۔ اس میں کھانا پکانے کےلئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ بہت وقت کے بعد کھانا پکانے کے لئے نمبر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Hajj Policies 2023 حج سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جانے پر گجرات کے عازمین حج مایوس
اس معاملے پر جب گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید سے فون پر بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ہمیں حاجیوں کی پریشانی کی خبر ملی ہم نے فورا خادم الحاج کو بھیج کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی اور میں خود سفر حج کر 23 جون کو جا رہا ہوں اور میں وہاں پہنچ پر تمام عازمین سے ملاقات کر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔