ETV Bharat / state

عائشہ کے شوہر کو احمدآباد کی میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا

author img

By

Published : Mar 3, 2021, 12:10 PM IST

Updated : Mar 3, 2021, 12:54 PM IST

عائشہ خود کشی معاملہ میں عائشہ کے شوہر کو گجرات پولیس نے پالی سے گرفتار کیا تھا، جسے آج احمدآباد کی میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

Ayesha's husband Arif Khan will appears in court today
عائشہ کے شوہر کو آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا

گجرات کے شہر احمدآباد سے تعلق رکھنے والی عائشہ نے 25 فروری کو سابرمتی ندی میں کود کر خود کشی کر لی تھی۔ عائشہ نے خود کشی کرنے سے پہلے ایک ویڈیو بنا کر اپنے شوہر کو بھیجا تھا، جو سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہوا۔

عائشہ کے شوہر کو گجرات پولیس نے پالی سے گرفتار کیا تھا۔ اسے آج میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عائشہ کا شوہر عارف ولد بابو خان ​​پالی میں اندرا کالونی کے علاقہ میں اپنی بہن کے گھر میں چھپا ہوا تھا۔ اس کی اطلاع گجرات پولیس کو ملی تو انہوں نے ٹرانسپورٹ پولیس کو اطلاع دی اور پیر کی دیر رات کو عارف کو مقامی پولیس نے گرفتار کیا۔

عائشہ کے شوہر کو احمدآباد کی میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا

ٹرانسپورٹ نگر تھانہ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق بیوی کو پریشان کرنے اور خود کشی کے لیے اکسانے کے معاملہ میں گجرات پولیس عائشہ کے شوہر عارف کو تلاش کرنے کے لیے پالی آئی تھی۔

اس کے ٹرانسپورٹ نگر تھانہ علاقہ کے اندرا کالونی میں ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ٹرانسپورٹ نگر تھانہ پولیس سے رابطہ کیا، جس پر ٹرانسپورٹ نگر تھانہ پولیس نے عارف کو اس کے بہن کے یہاں سے گرفتار کیا۔

اس تعلق سے سابرمتی ریور فرنٹ ویسٹ پولیس کے انسپکٹر وی ایم دیسائی نے بتایا تھا کہ عارف خان کو پالی سے گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل پولیس کی ایک ٹیم بھی جالور میں واقع عارف کے گھر گئی تھی لیکن وہ وہاں نہیں تھا۔

عارف فرار تھا، اس لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو پیر کی رات پالی سے گرفتار کیا گیا۔ اب اسے ٹرانزٹ ریمانڈ کے ذریعہ احمد آباد لایا گیا ہے آج عارف کو میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا۔

Last Updated : Mar 3, 2021, 12:54 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.