ETV Bharat / state

گجرات میں کانگریس کا مستقبل تاریک: اسد الدین اویسی - اسدالدین اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے گجرات کے یک روزہ دورے پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ گجرات اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں آئے تھے اور سابرمتی جیل میں بند عتیق احمد سے ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں عتیق احمد نے نہیں ملنے دیا گیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 4:26 PM IST

Updated : Sep 20, 2021, 5:26 PM IST

اسدالدین اویسی نے کہا کہ مقامی پولیس نے ہمارے قافلے کو روک دیا جب کہ ہم گجرات کی سیاست میں پوری طرح حصہ لینے آئے ہیں۔ گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریاں جاری ہیں ہم ریاستی صدر سے مشورے کے بعد ہی امیدواروں کا نام ظاہر کریں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی

اس دوران کانگریس کے ایک کاؤنسلر شہزاد خان نے اسدالدین اویسی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ ایم آئی ایم میں شامل ہوں گے۔ اس تعلق سے اسدالدین اویسی نے کہا کہ ابھی شہزاد خان سے ملاقات ہوئی ہے وہ اگر پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

ایم آئی اہم صدر نے کہا کہ کانگریس کا مستقبل اب تاریک ہے اس لیے کانگریس کارکنان دوسری پارٹیاں جوائن کررہے ہیں۔ ہم مضبوطی کے ساتھ 2022 کے اسمبلی انتخابات لڑنے والے ہیں اور 15 روز کے بعد دوبارہ گجرات آئیں گے۔

Last Updated : Sep 20, 2021, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.