احمدآباد:گجرات ہائی کورٹ کے جج اروند کمار کو سپریم کے جج کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے جج منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اروند کمار نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اروند کمار اب سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔اس کے لئے سپریم کورٹ کالجیم اور الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجیش بندل کی جانب سے سفارش کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی جسٹس اروند کمار کرناٹک ہائی کورٹ میں جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ان کے پاس اس شعبے میں وسیع تجربہ ہے۔ انھوں نے سال 1987 میں وکالت شروع کی تھی۔
جسٹس اروند کمار نے ابتدائی طور پر سول کورٹ مجسٹریٹ کورٹ اپیل ٹریبیونل میں تقریبا چار سال خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ہائی کورٹ میں وکالت کی 1999 میں کرناٹک ہائی کورٹ مرکزی حکومت کا ایڈیشنل اسٹنڈنگ کونسل سے مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں 2005 میں اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل آف انڈیا کے طور پر بھی مقرر کیا گیا۔ جسٹس اروند کمار ک سال 2009 میں کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔انہیں آج کورٹ سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں:Viklang Sahayata Kendra سات مئی کو احمد آباد میں معذور افراد کی اجتماعی شادی کی تقریب