احمدآباد: ملک میں عید الضحی کا تہوار 10 جولائی کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے خدا کی بارگاہ میں قربانی پیش کریں اور قربانی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پرہیز کریں۔ Appeal to sacrifice according to government guidelines in gujarat
حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ احمدآباد پولس کمشنر کی جانب سے قربانی کے تعلق سے جو سرکیولر جاری ہوا ہے، اس پر عمل کریں۔ عام مقامات پر قربانی نہ کریں، کالے جانور اور بکرے کی قربانی کریں۔ قربانی کے وقت جانور کے خون کو گٹر میں نہ ڈالیں۔ گندی و غلاظت نہ کریں۔ کسی کے دل کو ٹھیس پہنچنے والے کام نہ کریں۔ حکومت کی گائیڈ لائن پر ہر ممکن عمل کریں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ قربانی کا گوشت فریج میں بھر کا مہینوں تک کھاتے ہیں، وہ لوگ کسی غریب کا حق مارتے ہیں، ایسا نہ کریں اور قربانی کے گوشت کو صحیح طریقے سے غریبوں میں تقسیم کریں۔