ETV Bharat / state

احمد آباد: شب برات کے موقع پر سرکاری گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل - احمد آباد ای ٹی وی بھارت خبر

ماہ شعبان کی پندرہویں شب کو دنیا بھر کے مسلمان شب برات کا اہتمام کرتے ہیں ۔ اس رات میں عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاہم رواں برس عالمی وبا کورونا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

مسلمانوں سے اپیل
مسلمانوں سے اپیل
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 6:43 PM IST

ماہ شعبان کی پندرہویں شب کو مسلمان شب برات کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس موقع مسلمان بارگاہ الہی میں اپنے گناہوں پر نادم ہوکر توبہ استغفار کرتے ہیں اور اپنے گناہوں کی معافی اور ہدایت کی دعائیں مانگتے ہیں۔ تاہم رواں برس کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

مسلمانوں سے اپیل

گجرات میں کورونا وائرس کے کیسیز میں غیر معمولی اضافہ کے پیش نظر ریاستی حکومت کی جانب سے گائیڈ لائین جاری کی گئی ہے۔

اس موقع پر جمعیت علماء ہند گجرات کے سکریٹری مفتی عارف صدیقی نے مسلمانوں سے خاص اپیل کی ہے۔
مفتی محمد عارف صدیقی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گجرات میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں گجرات کے متعدد شہروں میں رات 9 بجے سے کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے جو کہ شب برات میں بھی نافذ العمل رہے گا۔

ایسے میں مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل پیرا ہوں۔ قبرستان میں مذکورہ وقت سے قبل جاکر لوٹ آئیں اور اپنے گھروں میں عبادت کریں۔ قبرستان میں جاتے وقت بھیڑ سے پرہیز کریں۔ فرداً فرداً قبرستان جائیں اور سماجی فاصلے کا خاص طور پر خیال رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا شب برات پر زیادہ سے زیادہ عبادات میں مشغو ل رہیں۔ اپنے مرحومین کے لیے ایصال ثوابِ اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کریں، ساتھ ہی ساتھ کورونا سے نجات کی بھی دعا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.