ریاست گجرات کے احمدآباد میں جلوس محمدی بڑی ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا تھا، لیکن رواں برس کورونا وائرس کے باعث جلوس محمدی کو لیکر تذبذب برقرار ہے۔ جس کو لیکر عاشقین رسول میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ حالانکہ علماء کی جانب سے جشن عید میلادالنبی کو سادگی سے منانے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے شاہی امام صدیق احمد اشرفی نے کہا کہ ہر سال جشن عید میلادالنبی بہت ہی احترام و محبت سے منایا جاتا ہے، لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سال عید میلادالنبی کا جشن اور جلوس موقوف رکھا گیا ہے۔ ایسے میں ہماری اپیل ہے کہ لوگ عید ملادالنبی کے موقع پر اپنے اپنے گھروں میں سکون اور اطمینان کے ساتھ عید میلاد النبی منائیں۔
شاہ شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے بھی امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، اس لئے میں گجرات کے تمام امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ بڑی سادگی کے ساتھ عید میلادالنبی منائیں۔ اگر حکومت کی جانب سے جلوس نکالنے کی اجازت دی جاتی ہے تو فاصلوں کے ساتھ جلوس کوحکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق نکالیں، تاہم اگر اجازت نہیں ملتی ہے تو جذباتی نہ ہوں۔

مزید پڑھیں:
عید میلادالنبی کا جشن اور جلوس موقوف
سڑکوں پر نہ نکلیں اور عید میلادالنبی کو اپنی گلی اپنی سوسائٹی میں نذر و نیاز تقسیم کریں اور ذکر محمد کر منایا جائے۔
غورطلب ہے کہ اس سال 30 اکتوبر کو جشن عید میلادالنبی ہے۔