ETV Bharat / state

Eid al-Adha Guideline In Gujarat گجرات میں قربانی کے بعد جانوروں کی باقیات سرعام پھینکنے پر پابندی

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 7:59 PM IST

گجرات میں قربانی کے بعد جانوروں کی باقیات سرعام پھنکنے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی عیدالاضحیٰ کے موقعے پر کسی بھی جانور کی عوامی جگہ پر قربانی نہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

گجرات میں قربانی کے بعد جانوروں کے باقیات کو سرعام پھینکنے پر پابندی

احمدآباد: ریاست گجرات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے بعد جانوروں کی باقیات سرعام پھینکنے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پولیس کی لا اینڈ آرڈر کے سربراہ نرسیما کمار نے گجرات میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے کہ مویشیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت نہ کریں۔ اسی کے ساتھ ساتھ گائے کے علاوہ دیگر مویشیوں کے لائسنس ہولڈرز کو غلط طریقے سے ہراساں نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

انتیس جون کو ملک میں عید الضحی کا تہوار منایا جائے گا۔ عیدالاضحیٰ تہوار ملک بھر میں امن و امان کے ساتھ منایا جائے، اس کے لئے پولیس نے محکمہ داخلہ کی جانب سے رینج اور کمشنریٹ علاقوں میں کچھ پابندی عائد کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کسی طرح کا معاملہ نہ پیش آئے۔ گجرات میں جاری کئے گئے گائیڈ لائن کے مطابق کوئی بھی شخص عیدالاضحیٰ کے موقع پر کسی بھی جانور کو عوامی جگہ، گلیوں یا محلے وغیرہ میں قربانی اس طریقے سے نہ کرے کہ عوام کو نظر آئے اور کسی بھی جانور کو سجا کر جلوس میں نہ لایا جائے اور تہوار منانے کے بعد قربانی کی جگہ پر جانوروں کے گوشت ہڈی یا باقیات کو سرعام پھینکنے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں صفائی کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Qurabani Bakra Market عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں آئی تیزی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.