ETV Bharat / state

گجرات: مودی کی کسانوں سے ملاقات، اپوزیشن پر بھڑکانے کا لگایا الزام - undefined

کسان احتجاج کے دوران آج ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی نے نئے زرعی قوانین پر حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپوزیشن پر کسانوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

Amid protests over agri laws, PM to meet farmers in Kutch
مودی کی کسانوں سے ملاقات، اپوزیشن پر بھڑکانے کا لگایا الزام
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 8:05 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف گذشتہ 20 روز سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ آج وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر کسانوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ ’حکومت ان کے تمام خدشات کو دور کرنے کےلیے تیار ہے‘۔

Amid protests over agri laws, PM to meet farmers in Kutch
گجرات: مودی کی کسانوں سے ملاقات، اپوزیشن پر بھڑکانے کا لگایا الزام

نریندر مودی نے گجرات کے کچ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن پر کسانوں کو بھڑکانے اور گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’حکومت ہمیشہ کسانوں کی فلاح و بہبود کےلیے پرعزم ہے تاہم ہم کسانوں کے تمام خدشات کو دور کرنے کےلیے تیار ہے‘۔

قبل ازیں من کی بات پروگرام میں بھی وزیراعظم نے زرعی قوانین کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے موقف کو واضح کیا تھا۔ آج ایک بار پھر مودی نے زرعی قوانین پر مرکزی حکومت کے موقف کا اعادہ کیا۔

کسان تنظیمیں تینوں زرعی قوانین کی منسوخی تک احتجاج کو جاری رکھنے پر بضد ہیں جبکہ حکومت کسی بھی صورت میں قوانین کو منسوخ نہ کرنے کے اپنے فیصلہ پر اٹل ہے۔ گذشتہ ہفتہ بی جے پی نے کانگریس پر کسانوں کو بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کو سیاسی قرار دیا تھا۔ دوسری جانب تمام اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کے موقف کی تائید کی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.