ETV Bharat / state

AMCs Demolish Slum Dwellers کالورپور میں اے ایم سی کی کارروائی، متعدد مکانات منہدم

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 9:12 PM IST

احمد آباد کے کالوپور دروازہ کے قریب واقع بابو بھائی کی چالی میں کل سے غیرقانونی قبضہ ہٹانے کی مہم احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شروع کی گئی، اب تک متعدد دکانوں سمیت 35 سے زائد مکانات بھی منہدم کردیئے گئے ہیں ۔ AMCs Demolish Slum dwellers In Kalupur

کالورپور میں اے ایم سی کی کارروائی، متعدد مکانات منہدم

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع بابو بھائی کی چالی کے لوگوں نے مبینہ الزام عائد کیا کہ کارپوریشن کی جانب سے انہیں نوٹس نہیں دی گئی، اور ان کے مکانات منہدم کیے جارہے ہیں، جس سے مقامی لوگ کافی پریشان ہوگئے ہیں، یاد رہے کہ اس چالی میں کثیر تعداد میں مسلمان آباد ہیں، اس کارروائی سے مسلمانوں کا کافی نقصان ہورہا ہے۔ AMC Teams Demolish Illegal houses In kalupur

نمائندہ ای ٹی وی بھارت روشن آرا نے کالوپور جاکر مقامی لوگوں سے بات چیت کی، جس میں مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم بابو بھائی کی چالی میں گزشتہ 80 برسوں سے مقیم ہیں، یہاں مسلم آبادی ہیں، کچھ دنوں قبل کارپوریشن نے یہاں موجود غیر قانونی دکانوں کو توڑنے کو کہا تھا، ہمیں ہمارے مکانات توڑنے کی کوئی نوٹس نہیں دی گئی، لیکن احمدآباد میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پولیس کے افسران نے یہاں آکر ہماری دکانوں کے ساتھ ساتھ مکانات کو بھی منہدم کردیا، اب تک 35 سے زائد مکانات منہدم کیے جاچکے ہیں، اور بھی مکانات توڑے جارہے ہیں۔ AMCs Demolish Slum Dwellers

متاثرین نے کہا کہ بارش میں ہمیں بے گھر کردیا گیا، دو دنوں سے ہم پریشان ہیں، دو دن سے ہم اور ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے بھوکے ہیں، بارش میں بھیگ رہے ہیں، لیکن ہمیں کہیں دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جارہا ہے۔ AMCs Demolish Slum dwellers In Kalupur

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے متعلق گجرات ہائی کورٹ سے اسٹے بھی مانگا لیکن اسٹے نہیں ملا۔ اور ہمارے گھروں کو منہدم کرنے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ہمیں دوسری جگہ گھر دیا جائے، ہماری مدد کی جائے۔ AMCs Demolish Slum Dwellers

یہ بھی پڑھیں: Historic Khan Jahan Darwaja in Ahmedabad احمدآباد کا خان جہاں دروازہ خستہ حالی کا شکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.