ETV Bharat / state

احمد آباد: لوگوں نے گھروں میں ادا کی نماز جمعۃ الوداع

قلب عاشق ہوا پارہ پارہ، الوداع الوداع ماہ رمضان کی صداؤں کے ساتھ ہر سال فرزندان توحید ماہ رمضان المقدس کا آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کا جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کرتے تھے۔

author img

By

Published : May 22, 2020, 8:20 PM IST

احمد آباد: لوگوں نے گھروں میں ادا کی نماز جمعۃ الوداع
احمد آباد: لوگوں نے گھروں میں ادا کی نماز جمعۃ الوداع

لاک ڈاؤن کی وجہ سے مساجد کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ایسے میں فرزندان توحید نے گھروں میں ہی نماز جمعۃ الوداع ادا کی۔

گھروں میں نماز ادا کرنے والے مولانا غلام سید نے بتایا کہ دنیا میں پہلی بار ماہ رمضان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد کے دروازے بند ہیں اور لوگوں کو گھروں میں ہی عبادت کرنا پڑ رہا ہے اور کورونا وائرس کی وبا اس حد تک پھیلی ہوئی ہے کہ لوگ گھروں سے باہر نکل نہیں رہے ایسے میں ہم نے ماہ رمضان کو پوری طرح گھروں میں رہ کر منایا گھروں میں عبادت کی اور اب رمضان کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کے جمعہ کی نماز بھی ہم نے گھروں میں فاصلوں کے ساتھ ادا کی۔

گھروں میں تلاوت اور عبادت کرکے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد اس مہلک بیماری سے نجات مل جائے اور ہمارے ملک میں دوبارہ سے خوشحالی کی لہر پھیل جائے۔

واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے لیے لوگوں نے مساجد میں نہ جاتے ہوئے گھروں میں ہی نماز ادا کی۔اور موجودہ حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مسلمان پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس بار ہم اتنی عبادت کریں اور دعا کریں کہ دنیا سے کورونا وائرس وبا جلد ختم ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.