احمدآباد: اے آئی ایم آئی ایم جام نگر کے صدر امتیاز حسین کھوریجہ نے کہا کہ حال ہی میں ہندو سینا کے صدر پرتیک بھٹ کا ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کی زبان کاٹنے والوں کو 11 لاکھ روپے انعام دینے کی بات کہی جا رہی ہے۔کسی بھی ذمہ دار شخص کو اس طرح کی بیان بازی سے گریز کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ہندو سینا کے رہنما کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔اسی سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان نے ضلع کلیکٹر سے ملاقات کی۔اے آئی ایم آئی ایم کے رہنماوں نے ضلع کلیکٹر کو ہندو سینا کے رہنما کے خلاف میمورنڈم بھی دیا۔
اس کے ساتھ ہی نفرت پھیلانے والے ایسے لوگوں پر لگام کیسنے کے لئے جلد سے جلد کارروائی کرنی چاہئے ۔ حکومت سے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کرنے والوں کے خلاف ایک قانون بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلقیس بانو کے گنہگاروں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے
واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم جام نگر ضلع صدر ایڈوکیٹ امتیاز حسین کھوریجہ، عمر لکڑا والا، حنیف بھائی جام، آصف بھائی خلجی، سماجی کارکن دانیال، سمیر ملک وغیرہ نے جام نگر ضلع کے ذریعہ میمورنڈم کلیکٹر کو سونپا۔