ETV Bharat / state

احمدآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان سے خصوصی گفتگو

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان وارث خان پٹھان گجرات کے دورے پر ہیں، اس دوران انہوں نے 23 اکتوبر کو سورت کا دورہ کیا اور آج احمدآباد کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر وارث خان پٹھان سے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آراء نے خاص بات چیت کی۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 5:42 PM IST

وارث خان پٹھان نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات میں بڑی مضبوطی کے ساتھ اسمبلی انتخابات لڑنے والی ہے۔ جس کے پیش نظر میں نے سورت کا دورہ کیا۔ وہاں میم کی سیٹی آفس (سورت) کا افتتاح کیا اور آج احمدآباد کے بہرام پورہ اور جوہاپورہ میں لوکل آفس کا افتتاح کرتے ہوئے پروگرام میں حصہ لوں گا۔ گجرات میں ہم الیکشن کی بڑے ہی مضبوط طریقے سے تیاری کررہے ہیں اور یہاں سے الیکشن بھی لڑیں گے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان وارث پٹھان سے خصوصی گفتگو

انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ فی الحال سورت میں ایک بھی مسلم کونسلر یا رکن اسمبلی نہیں ہے۔ اب ہم وہاں الیکشن لڑیں گے اور جیت کر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں گجرات کی عوام ہم کو سپورٹ کرے گی اور مجلس کے نمائندوں کو اسمبلی بھیجے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'اگر شاہ رخ بی جے پی میں شامل ہوجائے تو منشیات چینی کا پاؤڈر بن جائے گا'

احمدآباد میں میم کا کیا فوکس رہے گا، اس تعلق سے وارث خان پٹھان نے کہا کہ گجرات میں مجلس اتحاد المسلمین نے بہت محنت کی ہے اور الیکشن کے لیے ٹیم تیار ہوچکی ہے۔ ہم عوام کے ہر طرح کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آئے ہیں۔ ان مدعوں کو ہم اٹھائیں گے اور مضبوطی کے ساتھ سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.