ETV Bharat / state

بلقیس بانو کیس کے فیصلے کا ایم آئی ایم گجرات نے کیا خیرمقدم - ترجمان دانش قریشی

Danish Qureshi Reaction سپریم کورٹ نے آج 2002 میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے پر اہم فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے بلقیس بانو اجتماعی جنسی زیادتی کے مجرموں کو معافی دینے کے گجرات حکومت کے فیصلے کر رد دیا اور تمام مجریبوں کو دو ہفتے کے اندر جیل واپس بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

بلقیس بانو  کیس کے فیصلے کا  آئی ایم آئی ایم گجرات نے کیا خیرمقدم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 8:11 PM IST

بلقیس بانو کیس کے فیصلے کا آئی ایم آئی ایم گجرات نے کیا خیرمقدم

احمدآباد:سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر اے آئی ایم آئی ایم گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں بلقیس بانو معاملے میں فیصلہ سنایا ہے ۔تمام جو مجرم تھے۔ ان لوگوں کو ایک بار صرف اسی جگہ پہنچایا ہے جو ان کی جگہ تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نگرانی والی گجرات کی سرکار نے جس طریقے سے ان درندوں کو آزاد کرنے کی کوشش کی تھی اس پر سپریم کورٹ نے آج بریک لگائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انصاف میں کبھی کوئی کمی یا کوتاہی نہ ہو اور بلقیس بانو یا اور کوئی بھی عورت ہو جس کے ساتھ اس طریقے کا ظلم ہوا ہے۔ اسے آج اگر سماج میں معاشرے میں جگہ دیتے ہیں یہ تمام لوگوں کے لیے خطرناک ہے چاہے کسی بھی سماج کے کسی بھی طبقے کے لئے کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ 15 اگست 2022 کو گجرات حکومت نے استثنی کی پالیسی کے تحت بلقیس بانو عصمت دری کے کیس کے11 مجرموں کو رہا کر کے گجرات حکومت کی کاروائی کے قانونی سوال پر تمام فریقین کو سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلقیس بانو کیس: مجرموں کی رہائی کا فیصلہ مسترد، دو ہفتوں کے اندر جیل حکام کو رپورٹ کرنے کا حکم

آج ان تمام کی رہائی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ سپریم کورٹ نے ان تمام 11 مجرموں کو دو ہفتوں کے اندر جیل حکام کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے اور سپریم کورٹ نے مزید کہا ہے کہ عدالت کا فرض ہے کہ وہ صوابدیدی احکامات کو جلد از جلد درست کرے اور عوام کے اعتماد کی بنیاد کو برقرار رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.