ETV Bharat / state

کورونا وائرس: شب برات پر مسلم سماجی کارکنان کی اپیل

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا حیران و پریشان ہے، کورونا وائرس کے قہر کے سبب پورا بھارت لاک ڈاؤن ہے، اسی دوران تہواروں کا سلسلہ بھی شروع ہو رہا ہے خاص طور سے اب نو اپریل کو شب برات ہے۔

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 12:23 PM IST

شب برات پر مسلم سماجی کارکنان کی اپیل
شب برات پر مسلم سماجی کارکنان کی اپیل

ایسے میں احمدآباد کے مسلم سماجی کارکنان نے عقیدت مندوں سے شب برات کے موقع پر اپنے گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی۔

شب برات پر اپیل کرتے ہوئے سماجی کارکن مہرالنسا دیسائی نے کہا کہ شریعت کے مطابق ہم جس ملک میں رہتے ہیں اس ملک کے قانون پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے ایسے میں دنیا بھر میں کورونا پھیل رہا ہے اس لیے اس بیماری سے بچنے کے لیے ہمیں گھر میں رہنا ضروری ہے۔

شب برات پر مسلم سماجی کارکنان کی اپیل

انھوں نے مزید کہا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں ہمیں شب بارات کے موقع پر گھر میں ہی عبادت کرنا ہے، شب برات کی رات کو ہم قبرستان میں جاتے ہیں دعائیں کرتے ہیں لیکن امسال کورونا کی وجہ سے روزہ، نماز اور دیگر نوافل عبادات گھروں میں ہی رہ کر کرنا ہے۔

حاجی اَسرار بیگ نے کہا کہ احمدآباد کے جوہاپورا علاقے میں روزانہ کورونا کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور زیادہ تر مسلم علاقوں میں کورونا کے مریض پائے جارہے ہیں، تو ہماری اپیل ہے کہ لوگ قبرستان نہ جائیں اور شب برات کے موقع پر گھروں میں ہی عبادت کریں اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں۔

شہر کے معروف سماجی کارکن اعجاز خان پٹھان نے کہا کہ کورونا کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں ایسے میں بہت سے سماجی کارکنان اور خدمت گار لوگوں کی مدد کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں پہنچ رہے ہیں انہیں بھی اس وقت کورونا سے بچنے کے لیے خیال رکھنا بے حد ضروری ہے اس لیے بلا وجہ باہر نہ نکلیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.