ETV Bharat / state

احمدآباد: حضرت پیر محمد شاہ روڈ ایک عدد تختی سے محروم

احمد آباد کی مشہور و معروف حضرت پیر محمد شاہ درگاہ کی جانب جانے والے راستے پر روڈ کی نشاندہی یا روڈ کے نام کی تختی نہ ہونے سے عوام میں ناراضگی ہے۔

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 8:09 PM IST

public outrage over the absence of road name plate

ریاست گجرات کا شہر احمدآباد تاریخی حیثیت کے ساتھ ساتھ اولیا اور بزرگان دین کا شہر بھی ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں بزرگانِ دین کی درگاہ و آستانے موجود ہیں ان میں حضرت پیر محمد شاہ درگاہ کا بھی شمار ہوتا ہے۔ اس درگاہ لائبریری اور ریسرچ سینٹر بھی موجود ہیں۔

روڈ ایک عدد تختی سے محروم

اپنی ان خصوصیات کی وجہ سے حضرت پیر محمد شاہ درگاہ کی جانب جانے والے راستے کو پیر محمد شاہ روڈ کہا جاتا ہے لیکن احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے آج تک اس راستے کی نشانی کے لیےکسی بھی قسم کا بورڈ یا پیر محمد شاہ روڈ نام کی تختی نہیں لگائی ہے۔

اس تعلق حضرت پیر محمد شاہ لائبریری اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر محی الدین بامبے والا نے کہا کہ حضرت پیر محمد شاہ بہت بڑے بزرگ تھے آج بھی ان کے مزار پر بڑی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں۔ یہ درگاہ ہندو مسلم اتحاد کا مرکز بھی ہے لیکن آج تک درگاہ کی جانب جانے والی روڈ پر ایک بھی بورڈ نہیں لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس روڈ کو حضرت پیر محمد شاہ روڈ کہا جاتا ہے لیکن ان راستوں پر ایک بھی جگہ روڈ کے نام کا بورڈ نہیں لگایا گیا۔ اس راستے سے لاکھوں لوگ ہر روز گذرتے ہیں لیکن بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ الگ الگ نام سے اس راستے کو پکارتے ہیں جیسے پان کور ناکہ، بوٹ بازار، گول واڑ وغیرہ۔

پروفیسر محی الدین نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ہم نے احمد آباد کے مسلم اراکین اسمبلی اور کونسلرز سے بھی بات چیت کی تھی لیکن انہوں نے بھی اسے نظر انداز کر دیا تاہم احمدآباد کے میئر نے بھی اس علاقے کا کبھی دورہ نہیں کیا اور نہ ہی یہاں بورڈ لگانے کے بارے میں سوچا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ روڈ کی دونوں جانب حضرت پیر محمد شاہ روڈ کا بورڈ لگایا جائے کیوںکہ جب یہاں ایک مسلم بزرگ کے نام کا بورڈ لگایا جائے گا تو اس سے ہندو مسلم دونوں خوش ہوں گے۔

اب یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن اس بات پر کب غور کرتی ہے اور کب اس روڈ پر بورڈ نصب کئے جانے کی کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.