احمد آباد: احمد آباد پولیس کمشنر نے اٹور کے ڈرائیوروں کے لیے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس میں خاص طور سے لکھا گیا ہے کہ ان سواریوں پر نمبر پلیٹ گاڑی کا نمبر وغیرہ 31 اکتوبر تک لکھنا ہوگا اور تفصیلات نہ لکھنے والوں کے خلاف ایک نومبر سے کاروائی کی جائے گی نوٹیفکیشن کے خلاف ورزی کی شکایت بھی درج کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ احمد آباد کے سولہ علاقے میں ایک مسافر کو ڈرا دھمکا کر لوٹنے کے بعد ہائی کورٹ میں سو موٹو درخواست کی گئی ہے اب لوگ زیادہ تر آٹو رکشہ کیب یا ٹیکسی کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ اس سروس کے استعمال کے دوران چوری، ڈکیتی لوٹ مار اور چھیڑ کھانی جسے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سامان بھی لوٹا جا رہا ہے اور کچھ لوگوں کو اغوا کرنے کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافر اٹو اور کیب لینے میں بھی ڈرنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
حال ہی میں پولیس اہلکاروں بتایا تھا کہ ٹیکسی میں سفر کرنے والے ایک جوڑے کے ساتھ بدتمیزی کی وجہ سے رکشہ توڑ دیا گیا تھا جس کے لیے احمد آباد پولیس کمشنر نے آٹو رکشہ ٹیکسی اور ڈرائیوروں کے سیٹ کے پیچھے گاڑی کے مالک کا نام نمبر پولیس نمبر اور ہیلپ لائن نمبر لازمی لکھنے کی ہدایت دی ہے ایسے میں ٹیکسی رکشہ اور کیپ ڈرائیوروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں مستقل گاڑی نمبر ، گاڑی کے مالک کا نام، پولیس کے کنٹرول نمبر ،ہیلپ لائن نمبر اس طرح لکھے جو مسافر کو صاف نظر آئے تمام تفصیلات 10×12 انچ سائز کے بورڈ میں لکھی جائے اور فونٹ کا سائز 13 ملی میٹر رکھا جائے گا گاڑی کے مالک کا نام اسکیچ پین سے لکھا جا سکتا ہے۔