ETV Bharat / state

گجرات: شہریت ترمیم بل کے خلاف احتجاج کا انتباہ - گجرات

شہرت ترمیم بل کو گذشتہ دنوں مرکزی کابینہ میں منظور کر لیا گیا اور اب راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں بھی اس بل کو منظور کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

شہریت ترمیم بل کے خلاف احتجاج کا انتباہ
شہریت ترمیم بل کے خلاف احتجاج کا انتباہ
author img

By

Published : Dec 6, 2019, 1:25 PM IST

گجرات کے شہر احمدآباد کے سردار باغ کے باہر الپ سنکھیک ادھیکار منچ کی جانب سے9 دسمبر کو جم کر اس بل کے خلاف احتجاج کیا جائے گاجس میں مسلم وکلا بھی شامل رہیں گے۔

اس تعلق سے گجرات ہائی کورٹ کے وکیل امتیاز خان پٹھان نے کہا جس طرح شہریت ترمیم بل کو پاس کرنے کی راجیہ سبھا اور لوک سبھامیں کوشش کی جارہی ہے اور کابینہ میں اسے منظور بھی کر لیا گیا،یہ بل غیر آئینی ہے۔

کیونکہ اس میں بدھ جین اور دیگر مذاہب کا ذکر کیا گیا ہے لیکن مسلمانوں کی کو اس بل کے تحت شہریت دینے کی بات کہیں نہیں کی گئی ہے۔اور اب شہریت ترمیم بل کو پاس کرنے کی راجیہ سبھا اور لوک سبھامیں کوشش کی جارہی ہےاس کے خلاف احمدآباد میں جم کر احتجاج کرنے کیا جائے گا۔

شہریت ترمیم بل کے خلاف احتجاج کا انتباہ

الپ سنکھیک ادھیکار کے رکن اور پیشے سے وکیل وسیم عباسی کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیم بل سے مسلمانوں کو محروم رکھنا بے حد افسوس کی بات ہے یہاں سبھی مذاہب کو اس میں جگہ دی جارہی ہے لیکن مسلمانوں کا ہی اس بل سے بائیکاٹ کیا گیا ہے اس لیے یہ بل بھارت کے آئین کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر راجیہ سبھا میں، کانگریس، این سی پی اور شیو سینا اس بل کی حمایت کرے گی تو احمدآباد میں ان تمام کے دفتروں کے باہرکالے جھنڈے دکھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.