گجرات کے صنعتی شہر احمد آبامیں میں تلاش معاش کے لیے دیگر ریاستوں کے مزدور کثیر تعداد میں مقیم ہیں ۔لاک ڈاون کے نفاذ کے بعد پریشانیوں سے گھرے یہ مزدور اب اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔
ریاست کرناٹک کے مزدور احمد آباد کے ریلوے اسٹیشن کے قریب سڑکوں پر دربدر بھٹکتے نظر آرہے ہیں۔
کرناٹک کے مزدور در در بھٹکنے پر مجبور ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ان مزدوروں نے کہا کہ انہیں کھانے کے لئے کچھ بھی میسر نہیں ہے۔ چھوٹے چھوٹھے بچے بھی بھوکے پیاسے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اعلانات کے بعد اب وہ اپنے آبائی مقام جانا چاہتے ہیں ۔ مگر تاحال ان کے فارم بھرنے کا کوئی نظم نہیں ہوا ہے ۔ حالانکہ چند افراد کے فارم ضرور بھرے گئے مگر اب تک انہیں کوئی میسیج مو صول نہیں ہوا ہے۔احمدآباد میں پھنسے کرناٹک کے مزدور چاہتے ہیں کہ کسی بھی حال میں انھیں واپس کرناٹک بھیج دیا جا ئے ۔ ورنہ بھوک پیاس کی شدت کی تاب نہ لا کر ان کی جان بھی جا سکتی ہے ۔کئی دن سے بھوک پیاس کی وجہ سے وہ لوگ آج سڑکوں پر نکل کر گومتی پور پولیس سے مدد مانگنے پہنچے ہیں حالانکہ گومتی پور پولیس نے ان کا حال دیکھتے ہوئے ہوئے انہیں کچھ روپے کی مدد کی اور راشن کا انتظام بھی کیا.