ETV Bharat / state

احمدآباد کے تاریخی بازار میں ہاکرس کو سامان فروخت کرنے کی اجازت نہیں

کورونا وائرس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کوخود اعتمادی پیدا کرنے کی صلاح دی تھی لیکن احمدآباد کے تاریخی بھدرا بازار میں ہزاروں آتم نربھر، روز کما کر کھانے والے ہاکرس، وینڈرس کو ان کی لاری و دکانیں لگانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 12:08 PM IST

امیج
image

احمد آباد کی تاریخی بازار میں لاری نہیں لگانے دیئے جانے پر دکاندار پریشان ہیں۔ حالانکہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے خوداعتماد اور خود کفیل بننے کی صلاح دی تھی ۔

ایسے میں جہاں انلاک 1 میں بازار و شاپنگ مالس کھول دیا گیا وہیں بھدر پلازہ کے ہاکرس و وینڈرس اب بھی اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

دراصل کورونا وائرس کی وجہ سے احمد آباد کے تمام بازار تقریبا ڈھائی ماہ تک بند رہے لیکن لاک ڈاؤن میں راحت ملنے کے بعد حکومت نے بازار کھولنے کی اجازت دے دی اس کے باوجود احمد آباد کے مشہور بھدر بازار میں زمین پر کپڑے و سامان بیچنے والے ہاکرس کو اپنی دکان لگانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے 3 ماہ تک لاک ڈاؤن کی مار جھیلنے والے ہاکرس اب در در بھٹک رہے ہیں۔

احمدآباد کے تاریخی بازار میں ہاکرس کو سامان فروخت کرنے کی اجازت نہیں

بازار کے ہاکرس کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز یہاں یہ امید لے کر آتے ہیں کہ انھیں لاری لگانے اور سامان فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی، و روزانہ یہاں آتے ہیں اور پولیس نے اجازت نامہ لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انھیں ہر روز ناامید ہی واپس لوٹنا پڑتا ہے کیونکہ پولیس نے اب تک انھیں یہاں کاروبار شروع کرنے اجازت نہیں دی ہے۔

واضح رہے بھدر پلازہ میں لاری لگانے والوں کے لیے احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے جگہ بھی مختص کر دی ہے اور سوشل ڈیسٹنسنگ کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی سختی سے ہدایت کی ہے لیکن اس کے باوجود ہاکرس روزی روٹی سے اب تک محروم ہیں۔

اس تعلق سے ہاکرس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں اب رعایت دی جاچکی ہے لیکن اس کے باوجود وہ روزی روٹی سے محروم ہیں اور انھیں اس بات کا بھی اندازہ نہیں ہے کہ انھیں روزی روٹی کب ملے گی۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے جب سیلف ایمپلائڈ لیبر آرگنائزیشن کے نائب صدر یونس ٹونک والا سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ ' بازار میں ہاکرس کی لاریوں کو دوبارہ لگانے کے لیے احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور گجرات ہائی کورٹ میں آرگنائزیشن کی جانب سے عرضی داخل کی گئی ہے لیکن ابھی تک ہاکرس کو یہاں اپنا روزگار شروع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.