اس برس فلاورشور دیکھنے آنے والے لوگوں کو ایک نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ جنوری میں سابر متی ریور فرنٹ ایونٹ سینٹر میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام فلاور شو میں وزیٹرس کو اس برس سے 10 روپے بجائے 20 روپے شو کے داخلہ کی فیس کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کو 50 روپے داخلہ فیس مقرر کی گئی ہے۔ جب کہ معذور افراد اور 12 برس سے کم عمر بچوں اور بزرگ شہری فلاور شو میں بلا فیس داخل ہو سکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ سابر متی ریور فرنٹ ایونٹ سینٹر میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ ہر برس ایک فلاور شو کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
گذشتہ برس پانچ لاکھ افراد نے اس فلاور شو میں آئے تھے۔ ہفتہ اور اتوار کو لاکھوں افراد کو فلاور شو دیکھنے آتے ہیں جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن اس برس سے اینٹری فیس 50 روپے کردی ہے ۔
اس برس کارپوریشن کے ذریعہ 15 دن تک فلاور شو کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔
گذشتہ برس فلاور شو میں ایک لاکھ دس ہزار اسکویر میٹر میں پھیلا ہواتھا؛ اس کے ساتھ ہی فلاورشور میں تقریباً 750 سے زائداقسام کے پھول دیکھنے کو ملے تھے، اس شومیں سات لاکھ پودے نمائش کے لیے رکھے گئے تھے جسے دیکھنے کی لئے ملک بھر لوگ آئے تھے۔