احمدآباد: ریاست گجرات کا احمدآباد ایک تاریخی شہر ہے جسے پانچ سال قبل یونیسکو نے ورلڈ ہیریٹیج سٹی کا درجہ دیا تھا۔ وہیں احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے ایلس بریج کی تزئین و آرائش کے لیے 54 لاکھ روپے بجٹ مختص کیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی ایلس بریج پر بڑے بڑے گڑھے ہیں۔ Dilapidated Condition of Ellis Bridge
اس تعلق سے احمدآباد کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے کہا کہ اس سال فروری کے مہینے میں احمدآباد کارپوریشن کی جانب سے 54 لاکھ روپے ایلس بریج کے لیے مختص کیے گئے تھے لیکن اب دسمبر آچکا ہے اور سال ختم ہو رہا ہے، اس کے باوجود یہاں پر کسی طرح کا کوئی کام نظر نہیں آرہا ہے۔ Dilapidated Condition of Ellis Bridge
انہوں نے مزید کہا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کی جانب سے نئے مالی سال 2023-2024 کا بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں لیکن ایلس بریج کے لیے جو بجٹ دیا گیا تھا۔ اس کا استعمال نہیں کیا گیا اور ایلس بریج پر بڑے بڑے گڑھے نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ Dilapidated Condition of Ellis Bridge
یہ بھی پڑھیں : Morbi Bridge Collapse موربی پل سانحہ معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے موربی نگر پالیکا کو پھٹکار لگائی