ETV Bharat / state

احمدآباد عید میلاد النبی جلوس: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کی ٹیم پہنچی کمشنر آفس

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 7:15 AM IST

اکتوبر کی 19  تاریخ کو 12 ربیع الاول کو حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کا جشن منایا جائے گا لیکن گجرات میں اب تک عید میلاد النبی کے جلوس کی پرمیشن نہیں دی گئی ہے ہے ایسے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کی ٹیم نے احمدآباد پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے عید میلاد النبی پر جلوس نکالنے کا مطالبہ کیا۔

احمدآباد عید میلاد النبی جلوس: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کی ٹیم پہنچی کمشنر آفس
احمدآباد عید میلاد النبی جلوس: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کی ٹیم پہنچی کمشنر آفس

ربیع الاول کی 12 تاریخ کے تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد کے صدر شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ کووڈ 19 کی گائیڈ لائن کے مطابق نوراتری، بی جے پی کی آشیرواد ریلی، ضمنی انتخابات کے وقت ریلی کا اہتمام کیا گیا ساتھ ہی 16 اکتوبر 2021 کے روز دسہرہ کے دن راجیہ سبھا رکن جگل کشور نے بھی احمدآباد میں مختلف مقامات پر ریلی نکالی تھی.

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت 19 اکتوبر کو ہے اور ہر سال عید میلاد النبی کے موقع پر بڑی ہی شان و شوکت سے جلوس نکالا جاتا ہے لیکن رواں برس اب تک عید میلاد النبی کے جلوس کی پرمیشن نہیں دی گئی ہے اس لیے ہم کمشنر آفس آئے تھے.

انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس میں ڈی سی پی دیسائی نے ہمیں مثبت جواب دیا اور یقین دہانی کرائی کہ آج رات تک جلوس کے لیے ایس او پی کیا جا سکتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ گجرات کے لوگ عید میلاد النبی کا جلوس پرامن طریقے سے نکالیں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.