ETV Bharat / state

احمد آباد:کانگریس سے ناراض امیدواروں کی ایم آئی ایم میں شمولیت - گجرات ای ٹی بھارت خبر

مجلس اتحاد المسلمین گجرات میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے ۔ مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے 6 وارڈس میں انتخابات لڑنے والی ہے جس کے لیے 21 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔

کانگریس سے ناراض امیدواروں کی ایم آئی ایم میں شمولیت

author img

By

Published : Feb 7, 2021, 8:25 AM IST

گجرات کی سیاست میں پہلی مرتبہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دستک دی ہے ۔ ایم آئی ایم کی امدواروں کی فہرست میں کئی ایسے نام ہیں جو پہلے کانگریس پارٹی میں تھے ۔تاہم ٹکٹ سے محرومی کے بعد اب کئی افراد ایم آئی ایم میں شامل ہوگئے ہیں ۔اور ایم آئی ایم نے ایسے افراد کو ان کے متعلقہ حلقہ سے انتخابی میدان میں امیدوار بنایا ہے ۔

دراصل 21 فروری کو احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں. اس انتخابا میں جہاں ایک طرف بی جے پی انتخابی میدان میں ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دی ہے تو وہیں دوسری جانب کانگریس پارٹی نے بھی مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کے معاملہ میں حاشیہ پر ہی رکھا ۔جس کے بعد کانگریس کے کارکنان میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے ۔اور کانگریس کے کئی سابق کاونسلر نے ایم آئی ایم میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

کانگریس سے ناراض امیدواروں کی ایم آئی ایم میں شمولیت

ان امیدواروں کی فہرست میں احمدآباد کی مکتم پورہ کی کاونسلر سہانہ منصوری اور گومتی پور کی کاونسلر آفرین بانو پٹھان ہیں۔ جو سال 2015 سے لے کراب تک کانگریس کی کاونسلر رہ چکی ہیں۔ انہوں نے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے کر اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی ہے ۔اور مجلس اتحادالمسلمین نے انہیں ان ہی کے علاقے مکتم پورہ اور گومتی پور سے امیدوار کے طور اتار نے کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے بعد سے کانگریس کے خیمے میں کافی ہلچل مچ گئی ہے.

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے جنرل سیکرٹری حمیدبھٹی نے کہا کہ بی جے تو کبھی مسلموں کو ٹکٹ دینا نہیں چاہتی اور آج بھی وہی کررہی ہے. سب کا ساتھ سب کا وکاس کہنے والی بی جے پی نے مسلموں کو نطر اندازکیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ایم آئی ایم میں شمولیت کے خواہاں ہیں اور پارٹی کے نظریہ سے متفق ہیں ایسے افراد کا استقبال ہے ۔

تو وہیں کانگریس سے استعفی دے کر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہونے والی مکتم پورہ سے کانگریس پارٹی کی سابق کاونسلر سہانہ منصوری نے کہا کہ کانگریس امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے معاملے میں تاخیر کرتی ہے اور پھر انہیں آخری وقت میں ٹکٹ سے بھی محروم کردیاجاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ 35 سالوں سے کانگریس کی کارکن ہیں، کاونسلر بن کر بھی انہوں نے نے اپنے علاقے میں کئی ترقیاتی سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ اس کے باوجود انہیں نظر انداز کیا ۔ جس کے بعد انہوں نے ایم آئی ایم شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔اور پارٹی نے انہیں اپنا امیدوار بھی بنایاہے ۔ وہ اپنے فیصلے سے خوش ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایم آئی ایم میں رہ کر عوامی خدمات انجام دیں گی -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.