ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi React مسلمان اب بیدار ہوجائیں تو بہتر ہے، ابو عاصم اعظمی - سماجوادی پارٹی کے قداور رہنما

سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہاکہ مسلمانوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں لڑ کر ہی حق لینا ہے ،سوئی ہوئی قوم کی نا کوئی مدد کرتا ہے اور نا کوئی اس کی حمایت میں آگے آتا ہے۔ اس لئے ہمیں بیدار ہوجانا چاہئے۔

مسلمان اب بیدار ہوجائیں تو بہتر ہے:ابو عاصم اعظمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 6:38 PM IST

مسلمان اب بیدار ہوجائیں تو بہتر ہے:ابو عاصم اعظمی

احمد آباد: ریاست گجرات کے احمد آباد میں نظام اوقاف سیریز کے تحت وقف امپلیمنٹیشن مس کنسپشن چیلنجز اینڈ لیگل اینالائسز کے عنوان پر سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سماجوادی پارٹی کے رہنما اور سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی نے بھی شرکت کی۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جو کیا تھا اب اسے بھول جاؤ اب آپ کو کچھ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلے گوروں سے لڑے تھے اب کالوں سے لڑ رہے ہیں۔ اس ملک میں آئین کے مطابق اپنا حق حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ ہمیں بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے قانون نے ہم کو رہنے کا حق دیا ہے لیکن اب ہمارے حق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس حق کی لڑائی کے لیے ہم لوگوں نے آئی ایم سی آر قائم کیا ہے۔ ہم لوگ پورے ملک میں اپنے حق کی آواز اٹھا رہے ہیں۔ بلقیس بانو کا کیس چلا تھا اسے اب تک انصاف نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Civil Rights in Indian Constitution 'ہندوستانی آئین میں سب کے لئے برابر کے حقوق ہیں'

ان کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کو بھی گجرات ہائی کورٹ سے کسی طرح کی راحت نہیں ملی۔ انہیں بھی سپریم کورٹ جانا پڑا۔اس کے بعد انہیں راحت ملی۔ اس لیے ہم اپنی عدالت پر بھروسہ کرتے ہیں ۔انصاف ملنے کی امید ہے۔بی جے پی کی دلال ہر جگہ پھیلے ہوئے ہیں۔ اگر یہ دلال نہیں ہوتے تو ہم یو پی میں الیکشن ہارتے نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.