دراصل احمد آباد میں موجود وی ایس ہسپتال کو بند کرنے کی کوشش احمدآباد میونسپل کارپوریشن کر رہی ہے اور اس کے بجائے نیا ایس وی پی ہسپتال تعمیر کردیا گیا ہے۔ جس میں غریبوں سے بھاری فیس لی جاتی ہے۔ اور مفت میں علاج کرنے والے وی ایس ہسپتال کو پوری طرح بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، ایسے میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے وی ایس ہسپتال کے سپریٹنڈنٹ کو میمورنڈم دیا ۔
اس تعلق سے عام عادمی پارٹی احمدآباد کے صدر امجد خان پٹھان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پہلے جیسی سہولیات اور خدمات، 16 مارچ تک دوبارہ ہسپتال میں شروع نہیں کی گئی تو ہم گاندھی کے راستے پر چل کر وی ایس ہسپتال کو بچانے کی مہم کی شروعات کریں گے۔
تو وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن نیہل دوے نے کہا کہ 'ہم نے یہاں آئے ہوئے مریضوں سے بھی ملاقات کی، جو یہاں سے 100 کلو میٹر دور سے آئے ہوئے ہیں ان سے علاجکے نام پر بھاری فیس وصول کی گئی ہے ان کے پاس ماں کارڈ بھی موجود ہے لیکن مفت میں علاج کرنے کی بجائے مہنگی دوئیاں لکھ دی گئی۔
غریبوں کا پیسہ وصول کرنے کا کام اب ایس وی پی میں کیا جارہا ہے جو ہم برداشت نہیں کریں گے اس لیے میمورنڈم بھی ہم نے دیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد وی ایس ہسپتال میں پہلے جیسی خدمات شروع کی جائے۔