ETV Bharat / state

Pirana Imam Shah Dargah: احمدآباد کی پیرانہ امام شاہ درگاہ کے احاطے میں زیر تعمیر مندر کے معاملہ پر ہائی کورٹ میں عرضی داخل

author img

By

Published : May 21, 2022, 12:51 PM IST

عرضی میں 1991 میں وضع کیے گئے عبادت گاہ ایکٹ کا حوالہ دیا گیا ہے، اس معاملے میں درخواست گزاروں نے امام شاہ باوا روزہ سنستھان، سنی عوامی فورم اور امام شاہی سعادت کمیٹی نے مشترکہ طور پر ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو فوری طور پر ثالثی کردار ادا کرنے اور درگاہ کے احاطے میں مندر کی تعمیر کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ PIL Wants Temple Work at Pirana Dargah halted

پیرانہ امام شاہ درگاہ
پیرانہ امام شاہ درگاہ

احمدآباد: ریاست گجرات کے شہر احمدآباد ضلع کے پیرانہ گاؤں میں موجود امام شاہ باوا درگاہ کے احاطے میں نئی مندر تعمیر کرنے کے معاملے پر مسلم تنظیموں نے گجرات ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ PIL Wants Temple Work at Pirana Dargah halted۔ اس عرضی میں 1991 میں وضع کیے گئے عبادت گاہ ایکٹ کا حوالہ دیا گیا ہے، اس معاملے میں درخواست گزاروں نے امام شاہ باوا روزہ سنستھان، سنی عوامی فورم اور امام شاہی سعادت کمیٹی نے مشترکہ طور پر ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو فوری طور پر ثالثی کردار ادا کرنے اور درگاہ کے احاطے میں مندر کی تعمیر کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ PIL Wants Temple Work at Pirana Dargah halted

اس تعلق سے رٹ پٹیشن میں یہ بتایا گیا ہے کہ 4 جون 2021 کو درگاہ کمیٹی میں شامل ہندو افراد نے ضلع کلکٹر سے پیرانہ گاؤں میں واقع امام شاہ بابا درگاہ کی تزئین کاری اور آرائش کے لیے اجازت طلب کی تھی، جس پر مسلمانوں کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ درگاہ کی تزئین کاری کی آڑ میں سماج دشمن عناصر کی جانب سے عبادت گاہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

رٹ پٹیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مندر کا تعمیراتی کام حکام کی طرف سے دی گئی اجازت کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے درگاہ کے احاطہ میں ویڈیو گرافی کے ساتھ موجودہ صورتحال کو ریکارڈ کرنے کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ یہاں نماز پڑھنے آنے والے مسلمانوں کو پریشان کیا جاتا ہے اور منتر پڑھ کر انہیں مشتعل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ سنی عوامی فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ مندر کا تعمیراتی کام روکا جائے اور درگاہ کی موجودہ حالات کو تبدیل نہ کرنے کی ہدایت دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.