ETV Bharat / state

Gujarat Haj Quota 2023 گجرات میں سفر حج کے لیے 8901 افراد کا انتخاب

گجرات اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے کہا کہ گجرات میں سفر حج کے لیے 8901 افراد کا قرعہ میں سلیکشن ہوا ہے۔ Gujarat Haj Committee

گجرات  میں سفر حج کے لئے 8901 افراد کا قرعہ میں سلیکشن ہوا

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 3:02 PM IST

گجرات میں سفر حج کے لیے 8901 افراد کا قرعہ میں سلیکشن ہوا

احمد آباد: سال 2023 میں سفر حج پر جانے کے لیے قرعہ اندازی ہو چکی ہے۔ ایسے میں گجرات سے اب تک 8901 عازمین حج کو قرعہ کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے اور ویٹنگ لسٹ میں تقریبا ایک ہزار لوگوں کا مزید سلیکشن ہو سکتا ہے جس کے لیے گجرات حج کمیٹی مکمل کوشش کر رہی ہے۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیرمین اقبال سید نے کہا کہ ملک پہلی بار مرکز سے قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب ہوا جس سے عازمین اور حج کمیٹی کو بھی کافی راحت ملی اس کے لیے ہم اسمرتی ایرانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے اس پہل کا استقبال کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال گجرات حج کمیٹی میں سفر حج کے لیے عازمین حج کے بھرے 20947 فارم بھرے گئے تھے جس میں سے 8901 عازمین حج کا سفر حج کے لیے انتخاب کیا گیا ہے اور ایک ہزار ویٹنگ لسٹ میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ گجرات سے اس سال دس ہزار کے قریب عازمین حج سفر حج پر جائیں اور ملک و ملت کے لیے دعائیں کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ جن عازمین کا قرعہ میں نام نکلا ہے، انہیں اپنی پہلی قسط کی رقم 81800 روپے 7/4/2023 سے قبل بینک میں جمع کرانی ہوگی اور گجرات حج کمیٹی میں اپنے تمام ڈاکیومنٹس 10/4/2023 تک جمع کرانے ہوں گے۔ اس کے بعد 29/4/2023 سے 27/5/2023 تک حج تربیتی تعلیم کا اہتمام گجرات کے مختلف اضلاع میں کیا جائے گا اور امید ہے کہ گجرات سے عازمین حج کا قافلہ جون سے پہلے یا دوسرے ہفتے میں سفر حج کے لیے روانہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.