ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 667 نئے معاملے

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ دوسری جانب کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے 667 نئے معاملے

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 10:10 AM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 4300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4332 کے پار پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے کم ہوتے 667 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 2 لاکھ 49 ہزار 911 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی جملہ تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 222 کے پار پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 899 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں 8 ہزار 359 معاملے ایکٹیو ہے جن میں سے 58 مریض جہاں وینٹی لیٹر پر ہیں، وہیں 8 ہزار 301 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک ایک کروڑ 3 ہزار 606 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 667 نئے معاملے
گجرات میں کورونا وائرس کے 667 نئے معاملے

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں127، سورت میں 101، وڈودرا میں 91، گاندھی نگر میں 8، بناس کانٹھا میں 7، راجکوٹ میں 62، سریندر نگر میں7، پاٹن میں 2، امریلی میں 2، جام نگر میں 6، مہسانہ میں 14، جب کہ کَچھ میں 18 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.