ETV Bharat / state

Ramdhan 2023 مدنی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے تین سو عید کٹس تقسیم - Ahmedabad News

ماہ صیام کا آخری عشرہ گزر رہا ہے۔ مسلمان اس عشرہ میں کثرت سے عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عید کٹس تقسیم
عید کٹس تقسیم
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 1:06 PM IST

عید کٹس تقسیم

احمدآباد: ماہ صیام جو کہ سراپا خیر و برکت کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں مسلمان کثرت سے عبادت کرتے ہیں۔ دن میں روزہ اور تراویح سمیت دیگر عبادتوں کے ذریعہ اپنے پروردگار کی خوشنودی کے حصول کی کوشش کرتے ہیں۔ رمضان کے موقع پر غریبوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے، تاکہ وہ بھی عید کی خوشیاں منا سکیں۔ اس کے لیے مدنی فاؤنڈیشن ٹرسٹ احمدآباد کی جانب سے غریبوں میں 300 رمضان و عید کٹس تقسیم کیے گئے۔

اس تعلق سے مدنی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چیئرمین مفتی محمد اسجد قاسمی نے کہا کہ مدنی فاؤنڈیشن ٹرسٹ حکومت سے رجسٹرڈ ادارہ ہے جو گزشتہ 2 سالوں سے خدمت خلق کا کام کر رہا ہے۔ اس ادارے کی جانب سے پورے سال غریبوں، یتیموں، مسکینوں و ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ ایسے میں مدنی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے طے کیا کہ غریبوں میں کٹس تقسیم کی جائے، جس کے مدنظر رکھ کر اس سال ہم نے 300 کٹس تقسیم کی ہے۔

مزید پڑھیں:Jamat e Islami Hind Distributes Ramazan Kits احمد آباد میں غربا میں رمضان کٹس تقسیم

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رمضان عید کٹس احمدآباد میں موجودہ بیوہ، یتیم، مسکن، غریب و ضرورت مندوں کو تلاش کرکے تقسیم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کی آمدنی کم ہے خرچ زیادہ ہے یا جو لوگ قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں اور جن کے پاس کھانے پینے کا انتظام نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کے درمیان ہم کٹ تقسیم کر رہے ہیں گزشتہ سال بھی ہم نے رمضان کٹس تقسیم کی تھی ۔اس سال بھی تیس سو کٹس بنائی گئی ہے جسے ہر روز تقسیم کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.