ETV Bharat / state

Indians back home from Sudan سوڈان سے 231 بھارتی احمدآباد ایئر پورٹ پہنچے

سوڈان سے ہندوستان آنے والے بھارتیوں کو مختلف ہوائی اڈوں پر اتارا جا رہا ہے۔ ایسے میں سوڈان سے احمدآباد ایئر پورٹ پر آنے والے 231 بھارتیوں کا آپریشن کاویری کے تحت وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے استقبال کیا۔ ان 231 ہندوستانیوں میں سے 208 گجراتی ہیں جو سوڈان سے واپس آئے ہیں۔ 231 Indians arrived at Ahmedabad Airport from Sudan

Indians arrived from Sudan
Indians arrived from Sudan
author img

By

Published : May 2, 2023, 3:36 PM IST

احمدآباد: سوڈان سے احمدآباد ایئر پورٹ پر آنے والے 231 بھارتیوں کے سلسلے میں ریاستی وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے کہا کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے آپریشن کاویری کے تحت ہر ایک ہندوستانی کو سوڈان سے واپس لانے کے لیے فوج کے ساتھ مل کر اس مشکل وقت میں مخصوص آپریشن کے ذریعے بھارت لانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ جنگی علاقے میں اترنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن ہماری بہادر فوج کے بہادر نوجوان اس مشن کو بڑی ہمت کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔ جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر سوڈان سے ہندوستانیوں کو باہر نکالنے کا کام ہندوستانی حکومت اور ہندوستانی فوج نے راتوں رات شروع کردیا تھا۔ روس یوکرین کی جنگ ہو یا سوڈان کی خانہ جنگی، ہماری فوج اور ہماری حکومت نے ہمیشہ بہادری سے اپنے لوگوں کو بچایا اور ان کے لواحقین تک پہنچانے کا کام کیا ہے۔ آج 231 ہندوستانی سوڈان سے باحفاظت احمدآباد ایئر پورٹ پر اترے ہیں۔ جس میں سے 208 گجراتی، 13 پنجابی اور 10 راجستھان کے باشندے ہیں جنہیں ان کی ریاست میں پہنچانے کا بھی کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہرش سنگھوی نے مزید کہا کہ گجرات حکومت نے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر سوڈان سے آنے والے تمام لوگوں کے لیے مخصوص انتظامات کیے ہیں۔ جس میں خاص طور سے احمدآباد سے 5 وولوو بسیں راجکوٹ کے لوگوں کے لیے تیار رکھی گئی ہیں۔ تقریباً 10 بیمار بزرگوں کے لیے ایک طبی ٹیم کا انتظام کیا گیا ہے۔ احمدآباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن سمیت دیگر کاموں کے لیے کھانے اور ریفریشمنٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ اب تک سوڈان سے کل 360 گجراتی واپس آچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.