ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1871 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جب کہ 25 افراد کورونا سے ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9815 سے تجاوز کر گئی ہے۔
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5146 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد762270 پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 35403 ہے جس میں سے 521 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 34882 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔
محکمہ صحت گجرات کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 237، سورت میں 139، بڑودہ میں 216، گاندھی نگر میں 15، بھاونگر میں 39، بناس کانٹھا میں 57، راجکوٹ میں 114، سریندر نگر میں 3، پاٹن میں 8، امریلی میں 25، جام نگر میں 24، مہسانہ میں 33 اور کچھ علاقہ کے دیگر حصوں سے کورونا کے 36 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔