گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی گجرات میں ہر روز کورونا وائرس کے 1500 سے زائد نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4064 پر پہنچ گئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں، تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1514 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 217333 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 198527 پر پہنچ گئی ہے۔
تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1535 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14742 معاملے ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 90 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ تو وہیں 14652 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 8172380 ٹیسٹ ہوے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے اس طرح ہیں۔۔۔
احمدآباد میں296
سورت میں 202
وڈودرا میں 137
گاندھی نگر میں 30
بھاونگر میں 3
بناس کانٹھا میں 37
راجکوٹ میں 101
سریندر نگر میں 24
پاٹن میں 37
امریلی میں 22
جام نگر میں 17
مہسانہ میں 73 اور کچھ علاقوں میں 25 معاملے درج کیے گئے ہیں۔